ی*مظلوم کشمیری مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

۱راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیںہم اپنے بھائیوں ،ْ مائوں ،ْبہنوں اور معصوم بچوں کو بھارتی فوج کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔بھارت اسی لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے،گذشتہ دو ما ہ سے کرفیو نافذ کرکے کشمیریوں کے حقوق سلب کر لیئے گئے ہیں ،لیکن اس کے باوجود انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے پراسرار خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں ،ادھر کشمیریوں کے دل میں جو لاوا پک رہاہے،اگر وہ لاوا پھٹ گیا تو یہ لاوا پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت علمائے پاکستان نورانی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نورانی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ اخلاق جلالی نے مرکزی جماعت اہلسنت پیر طریقت رہبر شریعت میاں عبدالخالق ، مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر، ، مجاہد ملت سید محمد صفدر شاہ گیلانی پیر محمد سعید احمد نقشبندی، منظور شاہاور دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کی سپورٹ جاری رکھے،مسئلہ کشمیر کو مزید بہتر انداز سے دنیا کے سامنے رکھے اور کشمیر کو یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کی کوشش کرے عالمی دنیا کو اس معاملے میں اپنا کردار اداکرے۔ صاحبزادہ اخلاق جلالی نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کشمیر کی آزادی کیلئے لڑنے مرنے کیلئے تیار ہیں،ہم کشمیر کو دوسرا غرناطہ نہیں بننے دیں گے۔

مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ دہشت گردی کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ جوڑنا محض تعصب پرمبنی ہے،بھارت کی انتہاپسندانہ سوچ نہ صرف برصغیربلکہ پوری دنیاکے لیے خطرہ ہے،طاقت کے زورپر نہتے کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیرتک دبایانہیں جاسکتا،کشمیرکے فیصلے کی گھڑی آچکی ہے،پاکستان کی ہرہرسانس کشمیرکے ساتھ وابستہ ہے،مسلمانوں کی رُسوائی کا سبب عدم اتحادکے سواکچھ نہیں،اگرآج بھی مسلمان متحد نہ ہوئے تو ایک کے بعدایک سب دیوارسے لگا دیے جائیں گے ۔

پیر طریقت رہبر شریعت میاں عبدالخالق مسلمانوں کے معاملے میں امریکہ نے ہمیشہ منافقت سے کام لیاہے،عالمی برادری نے اگرآج مظلوم کشمیریوں کی آوازنہ سنی تو پھر انکے پاس اپنے حق کے لیے لڑنے کے علاوہ دوسری کوئی آپشن نہیں ہوگی جس کی تمام ترذمہ داری اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر عائد ہوگی، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے پر ترکی کے صدر طیب اردگان اور ملائیشین صدر مہاتیرمحمدکو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوئے مقررین نے کہا پاکستان ،ترکی اور ملائشیا کے ساتھ مل کر امت کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں اور امت کا دفاع کرسکتے ہیں،ترک صدر نے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں دوٹوک اور جرأت مندانہ موقف کا اظہار کرکے دنیا بھرمسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

،بعدازاں کنونشن کے اختتام پر شہید ہونے والے کشمیری بہن بھائیوں کے لیئے دعا کروائی گئی۔