Live Updates

پاکستان آنے والا پانی روکنے کا اعلان مودی سرکار کی تنگ نظری کا واضح ثبوت ہے‘انصرمجیدخان

پاکستانی قوم’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کا نعرہ پورا ہونے تک جدوجہد جاری رکھے گی‘وزیر محنت و انسانی وسائل

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:35

پاکستان آنے والا پانی روکنے کا اعلان مودی سرکار کی تنگ نظری کا واضح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ پاکستان آنے والا پانی روکنے کا اعلان مودی سرکار کی تنگ نظری کا واضح ثبوت ہے۔پاکستان اپنے وسائل کی بخوبی حفاظت کرنا جانتاہے۔اپنے ایک بیان وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو دبانے کیلئے ہرقسم کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔نریندری مودی کو کشمیر میں معصوم اور نہتے مسلمانوں کو قتل کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔بھارت نے کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ کر انتہاپسندی کی بنیاد رکھی۔بھارت کے خلاف کشمیریوں کے ذہن میں نہ ختم ہونے والی نفرت جنم لے چکی ہے۔

(جاری ہے)

وادی نظیر میں معصوم شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے کرفیو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ مودی سرکار کو کشمیر میں کرفیو ختم کرکے ہر صورت زندگی بحال کرنا ہو گی۔پوری دنیا بھارتی وزیراعظم کی تنگ نظری اور انتہاپسند سوچ کی طرف انگلی اٹھا رہی ہے۔پاکستانی قوم’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کا نعرہ پورا ہونے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔پاک فوج بھارت کی جانب سے ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات