مقبوضہ کشمیر ، مزاحمتی یوتھ لیگ کی طرف سے احتجاجی کیلنڈر جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میںمزاحمتی یوتھ لیگ نے آئندہ ہفتے کیلئے احتجاجی کیلنڈر جاری کرتے ہوئے کشمیریوںپر پروگراموں پر عمل درآمد کیلئے زوردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مزاحمتی یوتھ لیگ نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری کئے گئے ایک پوسٹر مین کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اقوام متحدہ کے دفتر، ہفتہ کو جامع مسجد ، اتوار کو لال چوک ک، پیر کو عیدگاہ اور جمعرات کو مخدوم صاحب کی طرف مارچ کی اپیل کی ہے ،جبکہ منگل اور بدھ کو لوگوں سے اپنے متعلقہ علاقوںمیں سول کرفیو کی اپیل کی گئی ہے ۔ مزاحمتی یوتھ لیگ نے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔