تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی سمری مضحکہ خیز اور لاعلمی پر مبنی ہے،رہنماء جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

اس قسم کے مفروضوں پر مبنی ہتھکنڈوں سے آزادی مارچ کی صحت پر آنچ بھی نہیں آئے گی اور پوری قوت کے ساتھ عوامی سمندر آئے گا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی حافظ عبدالحق حقانی محمد ایوب ایوبی مفتی عبدالغفور مدنی حاجی ولی محمد بڑیچ ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی سالار حافظ مجیب الرحمان ملاخیل ظفراللہ کاکڑ حاجی قاسم خان خلجی مفتی نیک محمد نصیر احمد ایڈووکیٹ حافظ شبیراحمد مدنی چوہدری محمد عاطف مولوی محمد طاہر توحیدی مولوی جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے وزارت داخلہ کی جانب سے جمعیت علما اسلام کی ذیلی رضاکار تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی سمری مضحکہ خیز اور لاعلمی پر مبنی ہے کیونکہ وزارت داخلہ کی درخواست میں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے رضاکار تنظیم کے متعلق "میلشیا اور فورس" کے الفاظ استعمال کیئے ہیں اوریہ بھی غلط لکھا ہے کہ تنظیم کے سالاروں کے پشاور پریڈ میں خاراد تاروں سے لیس ڈنڈے استعمال ہوئے ہیں جو حقائق کے منافی جبکہ پروپیگنڈہ کے زمرہ میں آنے والی بات ہے اس جمعیت علما اسلام شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے حقیقت یہ ہے کہ انصارالاسلام کے ڈسپلن کے تحت پرچمی کلر سادہ ڈنڈا یونیفارم کے ساتھ بطور سمبل شامل ہیتاکہ عام افراد اور سالار میں فرق واضح رہے اس کا خوف اور تشدد سے دور کا کوئی تعلق نہیں ہے جمعیت علما اسلام کے دستور کے تحت تنظیم انصارالاسلام الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے سب کو معلوم ہے کہ تنظیم جلسہ وجلوس کو پرامن بنانے میں بڑی مددگار ہے اس کے علاوہ ملک میں زلزلہ سیلاب آفت اور ایمرجنسی کے دوران فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اورجمعیت علما اسلام کی سطح پر بڑے بڑے اجتماعات کے اندر انصارالاسلام کے سالار پولیس انتظامیہ اور کے ساتھ مل کر ماحول کو سیکور کرنے میں تعاون کرتے ہیں جس کی حسن کارکردگی اور تعاون کا پولیس انتظامیہ بھی معترف ہے ،آج تک پورے پاکستان میں تشدد کے حوالے سے انصارالاسلام کے کسی بھی رضا کار اور سالار پر ایک معمولی کیس بھی کسی تھانہ میں رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے امن اور ڈسپلن قائم رکھنے کے حوالے سے انصارالاسلام کی کارکردگی تمام تنظیموں کیلئے مشعل راہ ہے ان کے نوجوانوں نے کئی خودکش حملوں میں اپنی جان کی قربانیاں دے کرہزاروں انسانوں کی جان بچائی ہیں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوں نے کہا کہ دراصل خوف میں مبتلاحکومت آزادی مارچ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے مفروضوں پر مبنی ہتھکنڈوں سے آزادی مارچ کی صحت پر آنچ بھی نہیں آئے گی اور پوری قوت کے ساتھ عوامی سمندر آئے گا انہوں نے کہا کہ اس حرکت سے وزارت داخلہ کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے اس حوالے سے جمعیت لائرز فورم پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دئیے جانے کی درخواست بھی دے سکتا ہے جنہوں نے اپنے دھرنے کے دوران پولیس انتظامیہ اور دفاعی اداروں پر باقاعدہ قیادت کی ایما پر کیل دار اور نو کیلئے آلہ جات سے حملے کیئے جس کا ثبوت بھی موجود ہے انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام کی تنظیم انصارالاسلام پارٹی کارکنوں کی جان ہے اس کے خلاف کسی قسم کی بھونڈی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور آزادی مارچ سے خوف زدہ کٹھ پتلی حکومت کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی