کمزورجمہوریت آمریت سے بہتر،آمریت کوکوئی موقع نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آصف زرداری کی صحت تیزی سے خراب ہورہی ہے، حکومت طبی سہولیات نہ دے کر یواین کنونشن کی خلاف ورزی کررہی ہے، پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اکتوبر 2019 16:10
(جاری ہے)
سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔آصف زرداری کا صحت تیزی سے خراب ہوتا جا رہا ہے،آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی،ہم اپنے حق کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہ کیسے ہوسکتا ہے ملزم سندھ کا ہوگا، کیس سندھ کا ہو، اور آپ پنڈی میں ٹرائل کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ پنڈی میں حادثات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری انسانی حقوق اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔کراچی میں زبردست جلسہ کیا ہے ،23اکتوبر پر تھرپارکر میں جلسہ کریں گے۔وہاں بھی عوام نااہل حکومت کو پیغام دیں گے کہ عوام اس نااہل حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے دورحکومت میں بھی مارچ اور دھرنے ہوئے لیکن ہم نے ان کو کھانے دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی ہیں، ان کو ملک چلانا نہیں آتا، ملک چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آزادی مارچ کا کوئی سیاسی حل نکالے، لیکن حکومت کے پاس کو ئی سیاسی حل نہیں ہے۔ان کے پاس سیاست اور گورننس کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آمریت کوکوئی موقع نہ دیں،کیونکہ ٹوٹی پھوٹی کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے،ہم آزادی مارچ کو ہر جگہ پر ویلکم اور سپورٹ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.