بھارت خطے میں سپرمیسی چاہتا ہے ہم نے ایٹم بم دیکھنے کیلئے نہیں رکھا ضرورت پڑی تو استعمال کریں گے ،شیخ رشید احمد
پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے مسئلہ کشمیر سے مولانا کا کوئی واسطہ نہیں ،عوام کو مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا ،مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دینے کے حق میں ہوں، موجودہ صورتحال میں چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں البتہ شہباز شریف سے رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو
منگل 22 اکتوبر 2019 15:19
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پہلی سہ ماہی میں چھے سو ارب روپے آگے ہیں،ایم ایل ون جب بنا کل یا پرسوں ہی سی ون داخل کر دینگے جو اربوں کا ہے،قرعہ اندازی پر حکم امتناعی لے لیا گیا ہے نوکریوں کے خلاف،دو تین لاکھ کے ہجوم کو نوکریوں کیلئے کہاں اکٹھا کرینگے۔
انہوںنے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ تھا فریڈ ٹرین چلائیں گے اور چلا دی ہیں،پولیس کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے،ایک بندے سے بھی کسی نے نوکری کیلئے پیسہ لیا ہو تو میں قصور وار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا اور فضل الرحمان کا مسئلہ مختلف ہے سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی پانی بند کرنے کا کہہ رہا ہے اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا،پہلے ہی کہا تھا مودی بہت خطرناک ذہن رکھتا ہے وہ سلامتی کونسل کی مستقل ممبر شپ چاہتا ہے،ایسے حالات میں مولانا فضل الرحمن کو مشورہ بھی دیا تھا،وہ سیاسی پارٹیوں کو لیڈ کرنے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو مسلح لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،آگر کسی نے ایسا کیا تو قانون لازمی حرکت میں آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ مولانا کو میڈیا نے دس کی جگہ سو ایم جی کی ہوا بھر دی ہے جو پھٹنے جا رہا ہے،سارے پھاٹک ختم ہو جائینگے کوئی پھاٹک نہیں رہے گا ریلوے سگنل نئے ہونگے نیا ٹریک ڈالا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب نے ہمیں اٹھاون ارب کا ٹارگٹ دیا ہے جو بہت مشکل ہے مگر ہم ٹارگٹ کو کراس کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر سے مولانا فضل الرحمن کا کوئی واسطہ نہیں وہ دو سال کشمیر کمیٹی میں رہے کچھ نہیں کیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چوہدری نثار میرے رابطے میں نہیں مگر شہباز شریف سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اس بات کا ہامی ہوں اگر مولانا کو فیس سونگ دینی پڑے تو دے دینی چاہیے،ساری زندگی یہی سنا کہ ا پوزیشن وزیر اعظم کا استعفیٰ ہی مانگتی رہی مگر سزا لوگوں نے بھگتی۔انہوںنے کہاکہ آٹا گھی چینی مہنگی ہونے کے ذمہ داری سابقہ حکومت پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے باہر سے نہیں،ایٹم بم بنایا ہے دیکھنے کیلئے نہیں ،استعمال کرنے کیلئے رکھا ہے ،ضرورت پڑی تو استعمال بھی کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ بچیوں کے اسکول کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.