Live Updates

پاکستان نے بھارت کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا‘انصرمجیدخان

مودی سرکارکی دہشتگردی نے کشمیریوں میں نہ ختم ہونے والی نفرت کوجنم دے دیا‘وزیرمحنت وانسانی وسائل

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:40

پاکستان نے بھارت کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا‘انصرمجیدخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا۔ بھارتی فوج نے سیزفائرکی بارہاخلاف ورزیاں کیں۔ غیرملکی سفراء نے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کی پُرزورمذمت کی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرانصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ عالمی برادری بھارتی جھوٹ کوبے نقاب کرنے میں اہم کردار اداکرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیااورسفراء نے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ہونے والی شہری آبادی کاجائزہ لیا۔ مودی سرکارکی دہشتگردی نے کشمیریوں میں نہ ختم ہونے والی نفرت کوجنم دے دیا۔ انصرمجیدخان نے کہاکہ پاک فوج دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ہرفورم پرآوازحق بلندکی۔ مودی سرکارنے کشمیریوں کے قتل عام سے خطہ میں امن کوبری طرح متاثرکروایا۔وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیرہمیشہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات