Live Updates

حکومت اور شریف خاندان کے درمیان برف پگلنے لگی

وفاقی وزراء آج بروز جمعہ سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کرنے جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 اکتوبر 2019 10:33

حکومت اور شریف خاندان کے درمیان برف پگلنے لگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اکتوبر 2019ء) حکومت اور شریف خاندان کے درمیان برف پگلنے لگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء آج بروز زجمعہ سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کرنے جائیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور، چودھری برادران اس وقت شریف خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔زرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ وہ اہم حکومتی شخصیات سے بھی صلاح مشورے کر رہے ہیں اور انہیں حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور اور شریف بردران کے درمیان جو رابطے کا کردار ہے اسی کا تنیجہ ہے کہ تلخیاں کم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں اور سیاسی میدان میں جو بہت زیاد تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی تھی اس میں بھی کمی آ رہی ہے۔چوہدری شجاعت کی جانب سے دئیے گئے مشورے کے بعد گذشتہ روز مریم نواز کو اپنےو الد کی عیادت کے لیے جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا اور آج بھی انہیں ضروری کاغذہ کاروائیوں کی تکمیل کے بعد دوبارہ اسپتال بھیجنے کے احکامات دئیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز جیل میں اپنے والد کی عیادت اور دیکھ بھال کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم سیاستدانوں کی طرف سے حکومت کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ نواز شریف کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔وزیراعظم عمران خان بھی از خود نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس کا جائزہ رہے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شریف کی صحت کے لیے خلوص دل سے دعاگو ہوں۔ میری نیک خواہشات نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات