وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نواز شریف کی صحت کیلئے دعائوں کی اپیل

قائد مسلم لیگ ن کشمیریوں کے محسن اور پاکستان کا سرمایہ ہیں ،راجہ محمد فاروق حیدر

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 19:16

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نواز شریف کی صحت کیلئے دعائوں کی اپیل
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی صحت کے لیے خصوصی دعاوں کی اپیل کردی آزادکشمیر کے عوام بالخصوص مسلم لیگی کارکنان تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سب ڈویثزنز ہا میں خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں ۔

(جاری ہے)

کشمیری النسل محمد نوازشریف قائد مسلم لیگ ن کشمیریوں کے محسن اور پاکستان کا سرمایہ ہیں آزادکشمیر کے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی فورمز پر بہترین انداز سے پیش کیا۔