مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملہ ہوسکتا ہے، وزارت داخلہ

دہشتگرد حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال ہوسکتی ہے، فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 اکتوبر 2019 21:29

مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملہ ہوسکتا ہے، وزارت داخلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 اکتوبر2019ء) وفاقی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملہ ہوسکتا ہے، دہشتگرد حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال ہوسکتی ہے، فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وقافی وزارت داخلہ نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملے کا انکشاف کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے ہوم سیکرٹریزاور آئی جیز کو آگاہ کردیا گیا۔وزارت داخلہ نے فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال ہوسکتی ہے۔