عبدالرشید ترابی کا جنرل (ر) حمید گل کی بیوہ کی وفات پراظہار تعزیت

منگل 5 نومبر 2019 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید ترابی نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی بیوہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جماعت اسلامی کے ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی ‘ جنرل حمید گل (مرحوم ) کے گھر گئے اور ان کی بیٹی عظمیٰ گل سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔