بھٹو زر داری نے آزادی مارچ کے دھرنے میں شرکت کر نے یا نہ کر نے کے حوالے سے کارکنان سے رائے مانگ لی

منگل 5 نومبر 2019 18:23

بھٹو زر داری نے آزادی مارچ کے دھرنے میں شرکت کر نے یا نہ کر نے کے حوالے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے آزادی مارچ کے دھرنے میں شرکت کر نے یا نہ کر نے کے حوالے سے کارکنان سے رائے مانگ لی ۔ منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں میں پارٹی کے ڈویژنل، سٹی اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ ٹکٹ ہولڈرز موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی جبکہ حیدرزمان قریشی، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نوید عامر جیوا، ڈاکٹر الطاف کھوکھر اور حبیب اللہ شاکر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،نسیم لابڑ، کامران مڑل، کامران گھمن، اعجاز شاہ، جاویدڈلھوں، توشی خان اور اقبال راندھو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کراچی سے کشمیر تک حکومت کے خلاف ہماری احتجاجی مہم جاری ہے۔انہوکںنے کہاکہ دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کارکنان مجھے رائے دیں انہوکںنے کہاکہ ملتان: مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، سندھ سے اسلام آباد تک آزادی مارچ میں پی پی کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔