امسال رائونڈ کے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے حصہ اول میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے 6066 مہمانوں نے شرکت کی

بدھ 6 نومبر 2019 14:03

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) امسال رائونڈ کے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے حصہ اول میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے 6066 مہمانوں نے شرکت کی جن میں عرب مہمانوں کی تعداد 1009 تھی۔ سب سے زیادہ پڑوسی اسلامی ملک افغانستان سے 1098 افراد شامل ہوئے۔ تبیلغی مرکز رائے ونڈ کے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز اختتام پذیر پونے والے سالانہ عالمی تبلیغی کے حصہ اول میں 91 ممالک سے آئے ہوئے 6066 غیر ملکی مہمان اور احباب شریک ہوئے جن میں عرب ممالک سے 1009 مہمان آئے۔

افغانستان سے 1098، تھائی لینڈ سے 290، انڈونیشیا سے 265، عمان سے 161، فلسطین سے 116، قطر سے 82، سعودی عرب سے 67، الجزائر سے 60، ایران سے 81 اور صومالیہ سے 69 غیر ملکی احباب آئے اور عالمی اجتماع میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ممالک میں مقیم سینکڑوں پاکستانی بھی خصوصی طور پر اجتماع میں شرکت کے لئے آئے جن میں متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب سے بالترتیب 278، 165 اور 164 پاکستانی شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ رائے ونڈ لاہور میں سالانہ تبلیغی عالمی اجتماع کا دوسرا حصہ کل 8 نومبر 2019 بروز جمعہ سے شروع ہوگا جو تین روز جاری رہ کر اتوار 10 نومبر 2019 کو اختتام پذیر ہو گا۔ہر سال رائے ونڈ میں اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں افراد جمع ہو کر روح پرور عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے آتے ہیں۔