آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی عبدالرشید ترابی کی زیرصدارت منعقد
جمعرات 14 نومبر 2019 17:53
(جاری ہے)
کفائت شعاری اختیار کی جائے بالخصوص ٹرانسپورٹ کے بیجا استعمال کو روکنے کے لیے شفاف ٹرانسپورٹ پالیسی بنائی جائے، جن آفیسران کے مالی معاملات شفاف نہ ہوں اُن کی ترقی اور من پسند تبادلوں کا سلسلہ روکا جائے۔
تمام اداروں اور محکمہ جات میں یکساں مالیاتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے نیز محکمہ جات میں داخلی آڈٹ کا نظام موثر بنایا جائے اور پیشرفت سے مسلسل آگاہ کیا جائے۔ کمیٹی نے اس بات کا اظہار کیا کہ کمیٹی کا شیڈول جاری ہونے کے بعد بیشتر پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرز رخصت پر چلے جاتے ہیں یا کوئی دیگر مصروفیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس ضمن میں آئندہ کمیٹی کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی دیگر مصروفیات ترتیب دیں۔بلدیاتی ادارہ جات کے رُولز ہی موجود نہیں جس کے باعث شدید بحرانی کیفیت پیدا ہو تی ہے۔ میڈیکل کالجز، ترقیاتی ادارہ جات اور یونیورسٹیز کے قواعد میں سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ محکمہ برقیات لائن لاسز کو کم سے کم سطح پر لے جانے کے لیے پالیسی بنائی جائے۔سول ملٹری کانفرنس کے انعقاد کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ ٹیکسز کے حوالے سے کمیٹی نے ہدایت کی کہ جب محکمہ کی جانب سے بلات جائیں تو اُن پر ٹیکس کٹوتی لازم ہے ۔ اس کا بھی نوٹس لیا گیا کہ 2013/14میں ترقیاتی ادارہ میرپور کے حوالے سے ریفرنس بنا کر بھیجا گیا ، جس پر تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا۔اس پر بھی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹریز اور ڈی ڈی اوز کی تربیت کا موثر اہتمام کیا جائے تاکہ محکمہ جات میں مالیاتی ڈسپلن قائم ہو سکے۔ اعلیٰ حکام نے کمیٹی کی ہدایات/ سفارشات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے سے اتفاق کیا، جس پر جلد بہتری کے امکانات ہیں۔ جُمعرات کے روز بھی محکمہ جنگلات کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی۔ ممبر کمیٹی عبدالماجد خان نے کہا کہ بلا تخصیص اور غیر جانبدارانہ طور پر آڈٹ کیا جانا چاہیے، جو کہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آڈٹ کے نظام کا بھی کسی وقت جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ محکمہ جنگلا ت کے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر کا اظہار تھا کہ چیک پوسٹیں کم ہیں اس باعث بھی لکڑی سمیت اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام میں رکاوٹ پیش آتی ہے، بہتری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.