سندھ میں آوارہ کتوں کی نس بندی کے لئے 50 کروڑ روپے رکھے جاتے ہیں لیکن ویکسین اسپتالوں تک نہیں پہنچائی جاتی، بلاول زرداری پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے خواب دیکھنے سے پہلے سندھ حکومت کی خراب کارکردگی اور لوٹ مار کو دیکھیں
تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس
اتوار 17 نومبر 2019 22:30
(جاری ہے)
سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سمیت ایڈز و قدرتی آفات ان کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہے، 30 سال ملک پر حکمرانی کرنے والوں نے ایک ایسا اسپتال نہیں بنوایا جہان انکا علاج ہوسکے۔
نوازشریف کو اگر حکومت بیرون ملک جانے کی اجازت دیتی تو ڈیل کا الزام لگایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے لئے سیاسی پارٹیوں سے چندہ لینے سمیت ملک گیر چندہ جمع کیا تھا، مولانا کا دھرنا عوام کے حقوق کے لئے نہیں تھا مولانا سڑکیں بند کرکے اشتعال پھیلانا چاہتے ہیں۔ دین اسلام کسی کا راستہ بند کرنے کا درس نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں سینکڑوں لوگ آسمانی بجلی سے جاں بحق ہوگئے، جانور مر چکے ہیں ابھی تک کوئی رلیف نہیں دیا گیا، تھر میں غربت کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے تھر کے لوگوں کو 2 لاکھ 75 ہیلتھ کارڈ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کے کام میں وفاق مداخلت نہیں کر سکتا جب بھی ویکسین کا آرڈر دیا جاتا ہے اس کو اتنی ویکسین دی جاتی ہے۔ تھر میں علاج وفاق کروا رہی ہے ویکسین وفاق دے رہی ہے سندھ حکومت صرف لوٹ مار کرنے کے لئے ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ الحدیث مولانا ضیاء الدین نے کہا کہ عمران خان عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، تفرقہ بازی عالم اسلام اور مسلمانوں کے لئے نقصان دہ ہے امت مسلمہ آج جن مشکلات کا شکار ہے ان کے حق میں آواز اٹھانے والا کوئی نہیں تھا، اب وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے لئے آواز اٹھا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.