ذرا مارچ کا مہینہ تو آنے دو
سینئیر صحافی و کالم نگار سلیم صافی نے نئی پیشن گوئی کر دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 نومبر 2019 10:42
(جاری ہے)
پنجاب جیسا صوبہ عثمان بزدار اور پختونخوا بزدار پلس (محمود خان ) کے حوالے کیا۔ جو چند ایک سنجیدہ لوگ تھے ان کو کھڈے لائن لگا دیا گیا اور اہم وزارتیں نا تجربہ کاروں کے حوالے کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف اس لئے ناپسندیدہ قرار پائے تھے کہ دو تین کاروباری مافیاز ان کی پالیسیوں پر اثرانداز ہوتی تھیں لیکن موجودہ حکومت کے گرد مافیاز ہی مافیاز ہیں۔
غیرملکی شہریت کے حامل مشکوک افراد کو ایرانی، سعودی اور امریکی سربراہانِ حکومت کے ساتھ حساس معاملات کا رازدان بنایا جارہا ہے۔ اور تو اور اہم ترین قومی فیصلے بھی توہمات کی بنیاد پر ہونے لگے۔ اس سے اندازہ لگا لیجئے کہ ایک اہم تقرری کے لئے ذہن بنانے کی خاطر ایک اہم گھر میں پتھروں پر مختلف نام لکھے گئے تھے اور کئی دنوں تک ایک خاص عمل اس لئے کیا جارہا تھا کہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس حوالے سے کیا فیصلہ ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کا معاملہ ہو یا میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا، دونوں میں وزیراعظم کے بیانیے کو شکست ہوئی جسے اب انہوں نے دل پر لے لیا ہے۔ چنانچہ دوسری طرف سے بھی ناراضی کا اظہار ہونے لگا ہے۔ مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور اب پیرپگاڑا کی طرف سے عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید اس کی واضح مثالیں ہیں۔ مولانا پہلے سے زیادہ مطمئن ہیں کہ ان کی آرزو ایک دو ماہ تک پوری ہوجائے گی۔ چوہدری پرویز الٰہی ببانگِ دہل کہہ رہے ہیں کہ اُن کے ذریعے مولانا کو یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے تنقید کا رخ صرف اور صرف عمران خان کی طرف کردیا ہے۔ سلیم صافی نے پیشن گوئی کی کہ شہباز شریف کی طرف سے حکومتی اتحادیوں کے شکریے ادا کئے جارہے ہیں لیکن پھر بھی اقتدار کے نشے میں مست یا پھر اس سے مستفید ہونے والے خوش فہم یہ دہائی دے رہے ہیں کہ صفحہ بدستور ایک ہے۔ ان خوش فہموں کی نیندیں اڑ جائیں گی لیکن ذرا مارچ کا مہینہ تو آنے دو۔ تب ان کو پتہ چل جائے گا کہ شہباز شریف نے کیا سیاست دکھائی ہے اور مولانا فضل الرحمٰن طعنے برداشت کرکے کیوں اسلام آباد سے بظاہر خالی ہاتھ واپس لوٹے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.