Live Updates

وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی مانسہرہ ایئرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کی سفارش

بدھ 20 نومبر 2019 13:47

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وفاقی پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر مانسہرہ ایئرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کی سفارش کر دی، مانسہرہ ایئرپورٹ کی تعمیر کی امید کی کرن ایک بار پھر روشن ہو گئی۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے مذکورہ ایئرپورٹ کی زیر التواء تعمیر بارے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ وفاقی حکومت نے مانسہرہ ایئرپورٹ کی مخالفت کی تھی۔

اس سے قبل سابق حکومت نے 31 کروڑ روپے متاثرہ مالکان اراضی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیئے گئے تھے لیکن مذکورہ ایئرپورٹ کی تعمیر تاحال شروع نہیں ہو سکتی تھی۔ قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد منظور ہونے کے باوجود تاحال مانسہرہ ایئرپورٹ کے منصوبہ پر عمل درآمد کی شروعات نہیں ہو سکی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مانسہرہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے علاوہ میڈیا کے لوگوں نے شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی کی نمائندگی این اے 238- سے منتخب رکن آغا رفیع الله (پی پی پی) اور این اے 13- کے صالح محمد خان (پی ٹی آئی) اور این اے 14- کے سجاد اعوان (پی ایم ایل این) نے کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صالح محمد خان نے کہا کہ مانسہرہ ایئرپورٹ کے متاثرہ مالکان اراضی کیلئے 45 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے تھے مگر ادائیگی نہیں ہو سکی۔

سجاد اعوان نے کہا کہ سول ایشن اتھارٹی کی منفی فزیلبٹی رپورٹ کے نتیجہ میں مذکورہ ایئرپورٹ کی تعمیر روک دی گئی تھی مگر موجودہ پارلیمانی کمیٹی کی متفقہ کاوشوں اور فیصلہ کی روشنی میں مانسہرہ ایئرپورٹ کی تعمیر کو گلگت بلتستان، ہزارہ اور آزاد کشمیر تک ترسیل کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے اور مذکورہ کمیٹی نے تجارتی لحاظ سے بھی ایئرپورٹ کو اہم پیش رفت قرار دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات