پاکپتن میں بدکردار دیور کی نیت بھابھی پر خراب، مبینہ زیادتی کی کوشش کر ڈالی

متاثرہ خاتون کو دیور کی جنسی ہراسگی کی شکایت شوہر سے کرنی مہنگی پڑ گئی شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال مونڈ کرقید کر ڈالا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 4 دسمبر 2019 16:42

پاکپتن میں بدکردار دیور کی نیت بھابھی پر خراب، مبینہ زیادتی کی کوشش ..
پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، توقیر رمضان) پاکپتن میں ایک حواکی بیٹی کو شرمناک ترین سلوک کا نشانہ بنا دیا گیا۔ قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اپنے ہوس کے پُجاری دیور کی غلیظ حرکات کے بارے میں خاوند کوبتا دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں سدو حیدر ملکانہ میں یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں پر 36 سالہ ساجدہ پروین بی بی سے اس کے دیور عبدالرزاق نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر خاتون نے اپنے شوہر مشتاق کو شکایت کی تو شوہر نے اپنی بیوی کی بات پر یقین کرنے کی بجائے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا۔

جب متاثرہ خاتون اپنے بچوں کو لے کر اپنے والد کے گھر جارہی تھی تو اس کے شوہر مشتاق نے اپنے بھائی سمیت چار افراد سے مل کر اُسے اغوا کیا اور پھر گھر واپس لا کر یرغمال بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

ایک بار پھر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے سر کے بال مونڈ دیئے۔ اہلِ علاقہ نے خاتون کے ساتھ ہونے والے گھناؤنے سلوک کے بارے میں علاقہ کی پولیس کو اطلاع دے دی، جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر مغوی خاتون کو بازیاب کروا کر دارلامان پہنچا دیا ہے ۔

تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر شوہر سمیت پانچ افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔خاتون ساجدہ پروین پانچ بچوں کی ماں ہے۔ اس نے پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ اُس کے دیور عبدالرزاق نے پہلے بھی اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ جب اس نے ایک بار پھر میرے ساتھ حرام کاری کی کوشش کی تو میں نے اپنے شوہر مشتاق کو بتایا۔

مگر مشتاق پہلے بھی اُلٹا میرے کردار پر شک کرتا تھا اور مار پیٹ بھی کرتا تھا۔ اس نے میری شکایت سُن کر مجھے مارا پیٹا۔ میں جب اپنے بچوں کو لے کر اپنے والد کے گھر جا رہی تھی تو لالیکی بھینی کے مقام پر خاوند مشتاق نے میرے دیور عبدالرزاق اور دیگر تین افراد کے ہمراہ پہنچ کر مجھے اغوا کر لیا اور گھر لے جا کر دوبارہ مارا پیٹا اور سر کے بال بھی کاٹ ڈالے۔
پاکپتن میں بدکردار دیور کی نیت بھابھی پر خراب، مبینہ زیادتی کی کوشش ..

متعلقہ عنوان :