میں کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا

کتابوں سے محبت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 دسمبر 2019 23:52

میں کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین05دسمبر2019 ء) :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا۔انھوں نے کہا ہے کہ کتابوں سے محبت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچ روزہ کتب میلے کا افتتاحکر رہے تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ودیگر بھی موجود تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کی درخواست پر کتب میلے میں شامل شرکت ہوں، میں جب بھی اسلام آباد جاتا ہوں کتابیں ضرور خریدکر لاتا ہوں، ملک سے باہر گیا تو پتا چلا جتنی چاہے لائبریری سے کتابیں حاصل کر سکتے ہو۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری تعلیم کو اساتذہ کی پوسٹنگ پر پابندی کے لیے کہا گیا ہے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک کمرے کے اسکول ختم کردئیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبا یونین کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے، طلبا یونین کا پاکستانی ماڈل اپنانے پر غور کیا جائیگا، طلبا پاکستانی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سے بات چیت کی ہے۔دعا منگی اغوا کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ دعا منگی کے کیس میری نظر میں ہے، معاملے کو میں خود دیکھ رہا ہوں۔