نمیر شمسی نے ٹینس کوچنگ کورس ٹاپ پوزیشن کے ساتھ پاس کرلیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:41

نمیر شمسی نے ٹینس کوچنگ کورس ٹاپ پوزیشن کے ساتھ پاس کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان کے نمیر شمسی نے انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کے تحت ہونے والا لیول2کوچنگ کورس ٹاپ پوزیشن کے ساتھ پاس کرلیانمیر شمسی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوچ ہیں ،نمیر شمسی پاکستان انڈر14 کے ٹاپ پلیئنگ کپتان اور شمسی ٹینس اکیڈمی کے پروگرام ڈائریکٹر بھی ہیں نمیر شمسی سابق جونیئر نمبرون اور سابق جونیئر ڈیوس کپ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں نمیر شمسی نے اپنی ابتدائی تعلیم ایورٹ ٹینس اکیڈمی اسکول جبکہ اگسٹا یونیورسٹی جارجیا سے گریجویشن اور یہاں ٹینس ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں فی الحال وہ مشہور یونیورسٹی شSZABISTصسے ماسٹر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نمیر شمسی کو پاکستان ٹینس کا سب سے کم عمر ٹینس کوچ بننے کے حوالے سے قومی اعزاز ملنے پر اسپورٹس شخصیات جن میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ، کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے ۔