4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں،مشال ملک

پیر 9 دسمبر 2019 14:55

4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں،مشال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 مہینے سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 4 مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ہیں اور تمام حریت قیادت نظر بند ہے، انہوں نے اپیل کی کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر قوم کشمیریوں کے لیے باہر نکلے۔