قطر کے وزیر مملکت امور خارجہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

پیر 9 دسمبر 2019 23:45

قطر کے وزیر مملکت  امور خارجہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت ..
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سلطان بن سعد المرائخی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لئے سعودیہ کے دارلحکومت ریاض پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی بحران کے حل کے لئے جی سی سی سربراہ اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے دوحہ کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد 2017 ء سے قطر کو سعودی عرب کی زیرقیادت ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چاروں ممالک نے قطر پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیاتھا، اس الزام کی دوہا نے سختی سے تردید بھی کی ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اپنے نام پر بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ایکسلینس ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کے لئے دوحہ کے دارالحکومت کیگالی روانہ ہوگئے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ خلیجی ممالک کے حکمران اس سربراہی اجلاس میں شریک ہوںگے یا نہیں۔