اگست کے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہیں، صدر آزاد وجموں کشمیر سردار مسعود احمد خان کا میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے سلسلے میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

بدھ 11 دسمبر 2019 14:54

اگست کے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) صدر آزاد وجموں کشمیر سردار مسعود احمد خان نے 5 اگست کے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو بھی اپنی بقا کے خطرات لاحق ہیں۔ وہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے سلسلے میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام لاھور میں مسئلہ کشمیر پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیمینار کے دوران بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35-A اور 370 کی منسوخی اور علاقائی و عالمی سلامتی پر اس کے مضمرات کا جائزہ لیا گیا۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس سمینار کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی انتظامیہ کی کاوش کو سراہا۔

(جاری ہے)

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

سیمینار سے ڈاکٹر ہما بقائی، جسٹس ناصرہ جاوید، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق، چئیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سلیم بخاری اور سابق سفیر عارف کمال نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں مسلح افواج کے افسران، میڈیا نمائندگان، بحریہ یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ، مقامی تھنک ٹینکس اور ریسرچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔