Live Updates

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:24

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر کئی اہم ترین معاملات پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو مدینہ منورہ پہنچے۔

(جاری ہے)

رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔

سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان روضئہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیے۔
وزیراعظم روضئہ رسولؐ پر حاضری کے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پائے اربوں ڈالرز منصوبوں کے معاہدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔ خاص کر گوادر میں اربوں ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے کے حوالے سے معاملات طے کیے جائیں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اس خصوصی دورے کے دوران مزید کئی اہم معاملات بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان کئی بار سعودی عرب کا خصوصی دورہ کر چکے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کیا اس وجہ سے بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کیے۔،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات