نوشہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات2020 مکمل ، حاجی نورخالق خٹک متفقہ طورپر صدر ،حاجی ظہوراحمد جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 15 دسمبر 2019 16:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) نوشہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات2020 مکمل ہوگئے حاجی نورخالق خٹک متفقہ طورپر صدر حاجی ظہوراحمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے پوری کابینہ باہمی اتفاق رائے سے منتخب قرار پائی نو منتخب صدر نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پریس کلب کی جنرل باڈی کا اہم انتخابی اجلا س زیر صدارت صدرجہانزیب خٹک منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ سال کی کاروائی زیر بحث لائی گئی اجلاس میں جنرل سیکرٹری شہنشا نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور صدر جہانزیب خٹک کو مشورہ دیا کہ جنوری 2020 کے لیے نئے الیکشن کا اعلان کیاجائے صدر نے کابینہ توڑد ی اور مشتاق پراچہ کو الیکشن کمیٹی کا چئیرمین نامزد کیا ، الیکشن کمیٹی کے چیئر مین مشتاق پراچہ نے پوری جنرل باڈی سے اپیل کی کے اتفاق رائے سے انتخابات کرائے جائے پوری جنرل باڈی نے مشتاق پراچہ کو دوبارہ صدر بننے کی استدعا کی تاہم انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اتفاق رائے کے ساتھ پورے ہائوس نے روزنامہ آج کے ڈسٹرکٹ رپوٹر حاجی نورخالق خان خٹک کو صدر، روزنامہ نوائے وقت کے حاجی سید قسیم شاہ نائب صدر ، روزنامہ اوصاف کے حاجی ظہور احمد جنرل سیکرٹری ، روزنامہ آج صبح اور این این ائی کے سید تاجمیر شاہ جائنٹ سیکرٹری، روزنامہ فرنٹیئرپوسٹ کے سید ولی اللہ شاہ فنانس سیکرٹر ی جبکہ روزنامہ جنگ کے نثار احمد خان ، روزنامہ پاکستان کے واجد علی ، ائی این پی اور روزنامہ شہباز کے رپورٹر خالد نظیر،روزنامہ ائین کے بخت بسیار،جیوٹی وی کے کیمرہ مین اور رونامہ اسٹیٹس مین کے رپورٹر محمد شاہد ممبران گورننگ باڈی منتخب ہوگئے نومنتخب صدر نور خالق خان خٹک نے سابق صدر جہانزیب خٹک اور سابق صدر مشتاق پراچہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا نام صدار ت کے لیے پیش کیا اور تمام صحافیوں نے اتفاق رائے کے ساتھ پوری کابینہ کو منتخب کیا انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کے اعتماد پر پورا تریں گے اور اپنی تمام توانیاں نوشہرہ پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کے مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہر کوشش کریں گے انہوں نے سینئر صحافیوں مشتاق پراچہ اور جہانزیب خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ میری سرپرستی کرے تاکہ احسن طریقے سے معاملات آگے بڑھائے جاسکیں۔