Live Updates

سنگین غداری فیصلہ ؛ مشرف کی کوئی کمپین بھی ہو سکتی ہے

سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد پرویز مشرف کے مخالفین کیسے ان کی حمایت میں آ گئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 21 دسمبر 2019 10:56

سنگین غداری فیصلہ ؛ مشرف کی کوئی کمپین بھی ہو سکتی ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 دسمبر 2019ء) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف غداری کیس پر میجر جنرل آصف غفور کا بیان نپے تلے الفاظ میں دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کوجتنی مقبولیت اس فیصلے کے بعد ملی ہے اتنی تو تب بھی نہیں ملی جب وہ یہاں پر موجود تھے۔یہاں تک کے پرویز مشرف کے مخالفین بھی ان کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔

مجھے تو لگتا ہے کہ مشرف صاحب کے حوالے سے ایک مہم چل پڑی ہے جو کہ مشرف نے خود چلوائی ہے۔قانونی ماہرین بھی اس فیصلے پر اعتراض کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ خصوصی عدالت کے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے بعد حکومت نے اس فیصلے کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا اور حکومت کے جانب سے اس فیصلے کے خلاف ردعمل دینے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے وزیرقانون کو عدالتی فیصلے پر ردعمل تیار کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کی لیگل ٹیم اور میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہواتھا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سابق صدر پرویز مشرف کے خصوصی عدالت کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیرقانون کو عدالتی فیصلے پر ردعمل تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قانونی ماہرین کی رائے پرخصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جانا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ عدالت کا فیصلہ غیرآئینی، غیرقانونی اورغیرشرعی ہے۔ڈی چوک پر لٹکانے کا جملہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ انہوں نے کہاتھا کہ فیصلہ ملک میں افراتفریح پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ملک میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے بھی مختصر میڈیا بریفنگ میں اپنے ردعمل میں کہاتھا کہ آج کے تفصیلی فیصلے کے بعد ہم نے مختصر فیصلے پر جن خدشات کا اظہار کیا تھا ، وہ درست ثابت ہوگئے ہیں، افواج پاکستان ایک منظم اور قومی ادارہ ہے، فوج نے ملکی دفاع پر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج نے وہ کام کرکے دکھایا، جو دنیا کی کوئی فوج نہیں کرسکی۔ اس حوالے سے اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے بات کی گئی تھی کہ حکومت میں موجود بہت سے ایسے افراد ہیں جو کہ مشرف کی حکومت میں شامل تھے اور آج وہ اس فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں فواد چوہدری کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ لیکن اب انکا بیان سامنے آیا ہے کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکوت کا حصہ نہیں رہے ہیں اور انکی پرویز مشرف سے باقاعدہ ملاقات انکی حکومت کے بعد ہوئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات