محکمہ موسمیات نے کراچی میں 6 اور 7 جنوری کو بارش کی پیش گوئی کردی

درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ،چیف میٹرولوجسٹ

جمعرات 2 جنوری 2020 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 6 اور 7 جنوری کو بارش کی پیش گوئی کردی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ شہر میں 6اور7 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ کراچی میں 7 جنوری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت 7 ڈگری تک بھی کم ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

11 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سائبیرین ہواؤں کے باعث کراچی میں ٹھنڈ ہے اور کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کے ساحلی شہروں میں بارش کا اثر کراچی پر پڑرہا تھا۔2 دن سے شہر میں تیزہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔#