جے آئی یوتھ آزاد کشمیر پانچ جنوری کو حق خود ارادیت بارے کشمیر میں جلسے ، جلوس، سیمینار منعقد کریگی

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان خالد محمود زیدی نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ 5جنوری حق خودارادیت کے حوالے سے آج پورے کشمیر میں جلسے،جلوس،ریلیاں،سیمینار منعقد کرے گی۔کشمیریوں کا بنیادی حق حق خودارادیت دینے کے علاوہ بھارت اور پاکستان کے پاس کوئی آپشن موجود نہیں،رائے شماری کروائے بغیر کشمیری کسی فیصلے کو ماننے کے پابند نہیں،آخری کشمیری جان کی قربانی دے دے گا۔

لیکن غلامی قبول نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،لیکن ہمارے حوصلوں کو پشت نہیں کر سکا۔تحریک آزادی مزید تریزی سے آگے بڑھ رہی ہے،آج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پوری قوم چٹان کی طرح کھڑی ہے،بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے اگر اپنی پالیسیوں کو جاری رکھا تو بھارت کئی ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔آج جے آئی یوتھ کشمیر بھر میں جلسے،جلوس،ریلیاں اور سیمینار منعقد کر کے دنیا کو پیغام دے گی کہ ہم آزادی اور حق خودارادیت سے ایک اینچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔تقسیم کشمیر کے تمام فارمولوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور تقسیم کشمیر کی سازش میں ملوث ہے اُس کو نشان عبرت بنائیں گے۔