عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے اور یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں، سعید غنی

وفاقی حکومت شہر کراچی میں ایک ٹکا پائی خرچ کرنے کو تیار نہیں ،وزیراطلاعات سندھ کی بات چیت

منگل 14 جنوری 2020 18:28

عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے اور یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شہر کراچی میں ایک ٹکا پائی خرچ کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی صوبائی حکومت کو اس کا جائز حصہ دینے کو تیار ہے۔ سندھ میں مکمل کیے گئے ترقیانی منصونے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہیں اور تمام ترقیاتی کام سندھ حکومت نے اپنے محدود وسائل میں مکمل کیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے حلقے میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں مکمل کیے گئے ترقیانی منصونے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہیں اور تمام ترقیاتی کام سندھ حکومت نے اپنے محدود وسائل میں مکمل کیے۔ سندھ حکومت نے شہر کراچی میں لاتعداد ترقیاتی کام مکمل کیئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردرای کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کراچی میں ایسے منصوبے بھی مکمل کیے جنکی ماضی کی کسی بھی حکومت میں نظیر نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی پہچان جھوٹے وعدے اور یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہیں، بجلی و گیس کی مسلسل قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر ٹوڑ دی ہے اور سلیکٹڈ حکمران آج بھی گھبرانا نہیں ہے کا راگ آلاپ رہے ہیں۔ اس موقعے پر سعید غنی محمود آباد نالے پر جاری کام کا جائزہ لینے پہنچے، جہاں چیف انجینئر نے محمود آباد نالے پر جاری کام پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی، ترقیاتی کاموں میں مصروف عملے اور متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ محمود آباد نالے کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

نالے پر جاری کام میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی کیوں کہ یہ منصوبہ صرف اطرا ف کی رہائشیوں کی لیے ہی نہیں بلکہ اس نالے پر جاری کام مکمل ہونے سے لاکھوں شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی۔