پاکستان میں ترک سفیر بھی پشاور زلمی کےمداح ،سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا اعلان

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار ہے:مصطفی یرداکل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جنوری 2020 16:45

پاکستان میں ترک سفیر بھی پشاور زلمی کےمداح ،سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جنوری 2020ء ) پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل بھی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے رنگ میں رنگ گئے اور وہ پشاور زلمی کے فین نکلے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو سے قبل غیر ملکی سفیر بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگئے ، ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل کی پشاور زلمی شرٹ میں تصاویر سامنے آگئیں۔
یادرہے کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی نے ترکی کے صدر طیب اردغان سے ملاقات کی تھی اور اسی شرٹ نےپشاور زلمی کو ترکی میں شہرت دلائی۔

پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مصطفی یرداکل نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے سٹیڈیم بھی آئیں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز اصل گھر پاکستان میں ہی کروانے کے لیے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، کراچی اور لاہور کے ساتھ اس بار راولپنڈی اور ملتان میں بھی کرکٹ کا یہ میلہ سجے گا، 34 میچز ملک کے 4 مختلف وینیوز پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے، افتتاحی تقریب 20فروری کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں ہوگی،پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 بار ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا،22 مارچ کو فائنل کا لاہور میزبان ہوگا۔