آرمی ہیلی کاپٹرز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں دن بھر مصروف رہے

بدھ 15 جنوری 2020 19:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) آرمی ہیلی کاپٹرز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں دن بھر مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے، پاک فوج کی ٹیمیں برف میں پھنسے لوگوں کو نکالنے مصروف رہیں، آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، خیمے، کمبل، ادویات اور راشن بھی متاثرین کو پہنچاتے رہے