فروغ نسیم وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کی نہیں عمران خان کی نمائندگی کرتے ہیں، عامر خان

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:43

فروغ نسیم وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کی نہیں عمران خان کی نمائندگی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کی نہیں عمران خان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ہمیں مزید وزارتوں کی ضرورت نہیں۔بلاول بھٹو کی پیشکش کو سنجیدہ نہیں لیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتوں کی پیشکش کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہمارے پاس خالد مقبول صدیقی کی ایک ہی وزارت تھی مزید وزارتوں کی ہمیں ضرورت بھی نہیں ہے فروغ نسیم ایم کیو ایم کہ سینیٹر ہیں لیکن کیبنٹ میں وہ ایم کیو ایم کی نمائندگی نہیں کر رہیفروغ نسیم عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے جو وزارتوں کی پیشکش ہوئی تھی ہم نے اسے سنجیدہ ہی نہیں لیاپیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتوں کی پیشکش کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہمیں پیپلز پارٹی کی نیت ہی صحیح نہیں لگی اس لئے ہم نے انکے بیان کو سنجیدہ نہیں لیاعامر خان نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تنظیم اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت کام ہیں اس غیر موضوع بات پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گامیں میڈیا سے بھی کہتا ہوں اپنا اور میرا دونوں کا اس بیکار ایشو پر وقت ضائع نہ کریں۔#