
وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی کی دوحہ سینٹرل جیل میں پاکستانی قیدیوں سے ملاقات
بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سمندپار پاکستانی بھی دوست ممالک کے قوانین کا احترام کریں اور پاکستان کے سفیر بن کر امن، دوستی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں پاکستان کی درست عکاسی کریں، شہریارآفریدی
ہفتہ 18 جنوری 2020 23:10

(جاری ہے)
شہریار خان آفریدی کو اپنے درمیان دیکھ کر پاکستانی قیدی آبدیدہ ہوگئے۔
اس موقع پر قیدیوں نے پاکستان زندہ باد عمران خان زندہ باد شہریار آفریدی زندہ باد کے نعرے لگائے۔قیدیوں نے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی پاکستانی وزیر نے ہماری داد رسی کی اور جیل میں خود ملنے آئے، ہمارا اعتماد نئی قیادت اور وزیراعظم عمران خان اور انکے نیا پاکستان ویژن پر مزید بڑھ گیا ہے، شہریار آفریدی نے جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔اس موقع پرشہریار آفریدی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں،آپ لوگوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور مشیر برائے سمندر پار پاکستانیوں زلفی بخاری کا پیغام لایا ہوں،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور سبز پاسپورٹ کی حرمت بحال کرینگے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ سمندپار پاکستانی بھی دوست ممالک کے قوانین کا احترام کریں اور پاکستان کے سفیر بن کر امن، دوستی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں پاکستان کی درست عکاسی کریں۔ دوحہ میںشہریار آفریدی نے میجر جنرل سعد بن جاسم ال خولیفی ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جاسم الخولیفی نے ہر ممکن مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے ،ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا
-
وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی شیخوپورہ میں تقریب
-
وکلا برادری کا جمہوری عمل پاکستان کے سیاسی مستقبل کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام ، 50 خوارج جہنم واصل
-
آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی ، پٹرول کے بحران کا خدشہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی خیبر پختونخوا میں 34فتنہ الہندوستان کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
-
کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو ایف آئی آر درج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل، تمام گیٹ پاسزمنسوخ ، ٹرک اًن لوڈ کردیے گئے
-
وزیراعلی پنجاب کا مالاکنڈ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب ،رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان
-
پنجاب بھرمیں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈائون جاری، 3400 کارکن گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.