چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت سربراہان محکمہ جات اور انتظامی آفیسران کا اجلاس
وادی نیلم میں جاری ریلیف آپریشن کے علاوہ حالیہ بارشوں کے باعث سڑکوں کی بحالی، طبی سہولیات، اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا
پیر 20 جنوری 2020 18:57
(جاری ہے)
سیکرٹری خوراک سید ظہور الحسن گیلانی نے اجلاس میں بتایا کہ اپر نیلم، لیپہ اور فاروڈ کہوٹہ کے دور افتادہ اونچے برفانی علاقہ جات میں خوراک کا چھ ماہ کاسٹاک موجود ہے تاہم کچھ علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردنوش کی ترسیل میںمشکلات کا سامنا ہے جسے کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ان مقامات پر جلد غذائی کمی پوری کر لی جائے گی۔
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ دور دراز اور برفانی علاقوںمیں اضافی ادویات کا سٹاک متعلقہ ڈی ایچ او ز کے پاس موجود ہے جبکہ اس حوالہ سے محکمہ صحت ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ زیادہ برف باری والے ان علاقہ جات میں مجموعی کوٹہ سے 25فیصد زائد ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹر ی شاہرات، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے نے بھی بریفنگ دی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ریاستی مشینری، ریسکیو اوردیگر متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور ریسکیو کی سرگرمیاں جاری رکھیں اور خوراک وادویات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پنجاب کے قریبی شہروں سے آزاد کشمیر میں گندم سپلائی کی جائے تاکہ ترسیل میں مسائل نہ ہوں۔ انہوں نے کمشنر ز اور ڈی سی اضلاع کو ہدایت کی آزادکشمیر بھر اور بالخصوص بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی ہرممکن فراہمی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپورآپریشن کیا جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے حالیہ ایمرجنسی کی صورتحال کو محنت، ہمت اور جانفشانی سے کام کرنے والے سربراہان محکمہ جات اور آفیسران کی کارکردگی کوسراہااور ایس ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ موسمی صورتحال سے لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ عوام برف باری کے نقصانات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.