وادی نیلم میں شدید برف باری اور تودے گرنے کی وجہ سے بہت بڑا نقصان ہوا اس میں تقریبا 100 کے قریب آدمی شہید ہو چکے ہیں: کشمیر اوورسیز فورم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 جنوری 2020 18:22

وادی نیلم میں شدید برف باری اور تودے گرنے کی وجہ سے بہت بڑا نقصان ہوا ..
نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2020ء) کشمیر اوورسیز فورم کے چیئرمین سردار محمد رزاق خان سرپرست اعلی محمد اصغر قریشی جنرل سکریڑی حاجی احسان دانش سنیئر وائس چیرمین پرویز افتخار احمد شاہین وائس چیئرمین ایڈوکیٹ طارق ایوب وائس چیئرمین حافظ ذاکر حسین جذبی وائس چیئرمین سلیم آفتاب جنرل سکریڑی راجہ مظفر خان سکریڑی نشرواشاعت الیاس رحیم سیکرٹری مالیات محمد رشید خان چیف آرگنائزر پرویز کھٹانہ اور ایڈیشنل جنرل سکریڑی مدثرفاروق نے اپنے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کے وادی نیلم میں شدید برف باری اور تودے گرنے کی وجہ سے بہت بڑا نقصان ہوا اس میں تقریبا 100 کے قریب آدمی شہید ہو چکے ہیں اس وقت حکومت کو سب کچھ چھوڑ کر ان سب کی مدد کرنی چاہئے ہم شہید ہونے والوں اور زخمیوں کے گھر والوں کے ساتھ دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں ہم اس مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم فوج کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جب وہاں پر برف کا تودی گرا تو ہماری فوج بھی وہاں پر آ گئی ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ہمیشہ اللہ تعالی کے نیک بندوں پر آزمائش آتی ہے۔