بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ،بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا ،محکمہ موسمیات

پیر 20 جنوری 2020 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ،سردی کی شدت میں کمی آگئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا،کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3،قلات منفی 5ژوب میں منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہے ،پیر کوگہرے بادلوں کے ساتھ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میںایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مختلف اضلاع میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بجلی اور گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ،پشین ،نوشکی ،ژوب ،قلعہ سیف اللہ،چاغی اور چمن میں چند مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔