سندھ کی حکومت ناکام ہوگئی ہے،مصفطی کمال

بدھ 22 جنوری 2020 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی سو کالڈ جمہوریت میں ہی ایسا ہوتا کہ پانی اور سیورریج کے مسائل صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری بتایا جارہا ہے ایک پارٹی کے چیئرمین موٹریں لگا کر افتتاح کررہے ہی.

سندھ کی حکومت ناکام ہوگئی ہی. انہوں نے کہا کہ آج کہا جارہا ہے کہ کے فور پرانے منصوبے پر ہی کام ہوگا. تو اتنا وقت کیوں برباد کیا گیاپہلے دن سے کہہ رہا ہوں پرانے منصوبے کے تحت ہی کے فور بنایا جاسکتا ہیوفاقی حکومت کے ایک وزیر نے کراچی کی صفائی مہم کا آغاز کیا. وہ سمجھے ٹویٹر پر ہی صفائی ہوجائے گی.ایسا نہیں ہوتا.ان کاکہناتھاکہ وزیر اعظم سندھ کے وزیر اعلیٰ سے بات ہی نہیں کررہے تو بہتری کیسے ہوگی.بلدیاتی نظام پر بات کی جارہی ہے لیکن اسکی بہتری کے لیے کچھ بھی ہوتا نظر نہیں آرہا ہی.وزیراعظم کی باتوں میں جھوٹ ہی.وزیراعظم کی باتوں میں یو ٹرن ہی.162 ارب روپے کراچی کو دینے کی بات کی صوبائی حکومت سے تعلقات بہتر ہے نہیں پیسے کیسے آئیں گی.

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ 37 ارب روپے بلدیاتی حکومت کو ملے کراچی شہر میں 18 منصوبے بھی دکھانے کے لیے موجود نہیں ہیں.لاہور میں لوگ لائنیں لگا آٹا خرید رہے ہیں کردار والے لوگوں کا انتخاب نہیں کیا جارہااللہ پاک ہم سے ناراض ہی.کردار کے بہتر افراد کا انتخاب کریں.پاک سرزمین پارٹی میں باکردار لوگ موجود ہیں ہم نے کراچی کو بنایا ہے پاکستان کو بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں..مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 24 جنوری کو لاڑکانہ جارہے ہیں .سندھ کے عوام کو پروگرام دینے جارہے ہیںمصطفیٰ کمال کمزور ضرور ہے لیکن اللہ کی طاقت بہت بڑی ہے کراچی حیدرآباد میں ظالموں سے نجات دلائی ہے پورے ملک سے ظلم کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کی بہتری پر وقت لگائیں.لوگوں کے کیے پر بات کرنے سے زیادہ وقت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں لگائیں.کشمیر کو ہم نے بلکل بھلا دیا ہی.کشمیر کے عوام بھارتی مظالم کا شکار ہیں صرف ٹریفک لائٹس آدھے گھنٹے کے لیے بند کرنے سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا.خارجہ پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت ہی.ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک کی پارٹیوں سے مقابلہ ہے ناکہ کراچی کی پارٹی سیہمارا مقابلہ ہی.کراچی کی پارٹی گروپ بندی کا شکار ہیایم کیوایم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں.یہ حکومت نہیں چھوڑیں گی.آپ حکومت چھوڑ دینگے یہ حکومت نہیں چھوڑیں گی.پی ایس پی نہ ہوتی تو بانی ایم کیو ایم را کے ایما پر کراچی میں قتل و غارتگری کروارہے ہوتی.کشمیر کوکاونٹر کرنے کے لیے کراچی کو گرم کیا جاتا، اللہ کی رضا کے لیے کام کررہے ہیں.ہم نے را کا نیٹ ورک ختم کیا ہی.سات کارکن شہید ہوئے ہم نے خون کا نظرانہ پیش کیا ہیآنے والا وقت عوام کاہے عوام میرا ساتھ دیں، میں عوام تک حکمرانی پہنچاؤں گا گلی گلی میں حکمرانی پہنچائیں گے۔#