ٹرمپ پاکستان نہیں بھارت کے دورے پر جا رہا ہے، مشاہد حسین سید

ایلس ویلزکا بیان پاکستان کےاندورنی معاملات میں مداخلت ہے، وزیراعظم حجاب سے نکلیں اور ایوان میں آکر بیان دیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جنوری 2020 16:06

ٹرمپ پاکستان نہیں بھارت کے دورے پر جا رہا ہے، مشاہد حسین سید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری 2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاکستان نہیں بھارت کے دورے پر جا رہا ہے،ایلس ویلز کا بیان پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت ہے۔ یہ سی پیک پرحملہ اس وقت کررہے ہیں جب سی پیک نے ڈیلیور کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے ایوان میں اپنے بیان میں کہا کہ ایلس ویلز کا بیان پاکستان کے اندورنی معاملے میں مداخلت ہے۔

یہ اس وقت سی پیک پر حملہ کر رہے ہیں جب سی پیک نے ڈیلیور کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکا نے تو مودی کو بلیک لسٹ کیا۔ پھر بھی ٹرمپ پاکستان نہیں بھارت کے دورے پر جا رہا ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کا قرضہ نہیں سرمایہ کاری ہے۔ سی پیک کے کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

  یورپ اب زوال کی طرف ہے اور چینی کمپنیاں آگے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم حجاب سے نکلیں اور باہر آئیں،وزیر اعظم کو چاہیے کہ ایوان میں آکر بیان دیں۔ دوسری جانب امریکی نائب سیکرٹری براے جنوبی ایشیائی و وسطی ایشیائی ایلس ویلز کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چینی سفارت خانے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایلس ویلز کے منفی بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ نومبر 2019 والی تقریر کا تکرار ہے۔

ترجمان چینی سفارت خانہ نے کہاکہ ایلس ویلز کے منفی بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ نومبر 2019 والی تقریر کا تکرار ہے۔ترجمان چینی سفارت خانہ نے کہاکہ اس پرانی تکرار کو پاکستان اور چین دونوں مسترد کر چکے ہیں،امریکہ ابھی تک اس ضمن میں حقائق سے چشم برائ ہے اور سی پیک پر اپنی بنائی ہوئی کہانی پر قائم ہے۔ ترجمان چینی سفارت خانہ نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر خوشی ہے۔

ترجمان چینی سفارت خانہ نے کہا کہ تاہم ہم سختی سے پاک چین تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری میں امریکی مداخلت کی سختی سے بھرہور مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان چینی سفارت خانہ نے کہا کہ ایسا شخص جو سونے کی اداکاری کر رہا ہوں کو جگانا ناممکن ہے،ہم واضح طور پر اپنا موقف ظاہر کرتے ہیں اور امریکہ کے منفی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔