وفاقی وزیرغلام سرورخان کا نامور فنکاروں، ادیبوں، شعراء، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 24 جنوری 2020 19:33

وفاقی وزیرغلام سرورخان کا نامور فنکاروں، ادیبوں، شعراء، صحافیوں اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ فنکار، ادیب اور دانشور قوم کے سفیر ہوتے ہیں، فن کو فروغ کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں، ادیبوں، شعراء، صحافیوں، سماجی کارکنان اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج بہت سے نامور لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام شعبوں کے ماہرین کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے اپنی نشست سے اٹھ کر کرکٹ کی دنیا کے مشہور مبصر سید احتشام الحق کو گلے لگا کر استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے نامور شاعر سرفراز شاہد، سماجی کارکن جمال ناصر، صحافی نواز رضا، ریڈیو پاکستان کے نامور پریزنٹر اظہر لودھی، منظور جونئیر، طارق وارثی، فاروق قیصر، مشہور ٹی وی آرٹسٹ سجاد کشور، فوٹو جرنلسٹ تنویر شہزاد کو ایوارڈز بھی دیئے۔