
سکائوٹس معاشرے میں نچلی سطح پر شہری ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرک بن سکتے ہیں،عارف علوی
کئی اقوام نے قوت ارادی، علم و دانش اور بلند کردار سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے، آج ہمیں انہی اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،غربت، ناخواندگی اور صحت جیسے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے امن بہت ضروری ہے، صدرمملکت کا خطاب
منگل 28 جنوری 2020 23:27

(جاری ہے)
صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے باعث افتخار ہے کہ انہوں نے قائد اعظم کی پیروی کرتے ہوئے آج پاکستان کے چیف سکاؤٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے طالب علمی کے دور میں بھی سکاؤٹ رہ چکے ہیں اور اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ابتدائی مشکلات و مسائل کا ادراک کرتے ہوئے قائد اعظم نی قوم کو واضح پیغام دیا تھا کہ تعمیر پاکستان کی راہ میں مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کی تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے محض وسائل کی بنیاد پر نہیں بلکہ قوت ارادی، علم و دانش اور بلند کردار سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے، آج ہمیں انہی اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔صدر مملکت نے سکاوٹس پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور دنیا کو رہنے کے لئے اچھی جگہ بنانے میں کردار ادا کریں جو لوگوں میں تعلیم، صحت و صفائی کے فروغ اور بدعنوانی کی روک تھام کے متعلق احساس و آگاہی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشرقی سرحد پر کشیدگی کے چیلنج کا سامنا ہے اور پاکستان کی امن کی کوششوں کے جواب میں اس کے لئے مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ہی خطاب میں تمام ہمسائیہ ممالک کو امن کا پیغام بھیجا تھا جس کا بدقسمتی سے مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غربت، ناخواندگی اور صحت جیسے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے امن بہت ضروری ہے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، پاکستان سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
-
کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا‘خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.