مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو عقل اور دماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگانے کا مشورہ دیدیا

عمران صاحب سولہ ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو ، ڈینگی ، آٹا ، چینی ، ریلوے ، صحت ، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے ، بیان

بدھ 29 جنوری 2020 13:05

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو عقل اور دماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو عقل اور دماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگانے کا مشورہ دیدیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو ، ڈینگی ، آٹا ، چینی ، ریلوے ، صحت ، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کابینہ کے ’مس گائیڈ‘ کرنے کا بیان اپنے ہی منہ پر طمانچہ ہے،ایسے بیان دیتے ہوئے عمران صاحب آپ کو شرم آنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سولہ ماہ میں 5.8 فیصد پہ ترقی کرتے ہوئے خوشحال ہستے بستے ملک کو تباہ و برباد، بھوکا ، غریب اور مہنگا ترین کر دیا اور کہتے ہیں وزرا گمراہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ڈاکٹروں کو کہیں آپ کو ایسا ٹیکہ لگائیں جو آپ کا دماغ درست کرے۔

انہوںنے کہاکہ سولہ ماہ میں تاریخی 11000 ارب کا قرض لیا اور کہتے ہیں وزرا ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ وزیراعظم ہیں آپ کو کوئی بتائے تو یاد آتا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ڈالر 120 سے 160 ہو گیا آپ کو ٹی وی سے پتہ چلا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ عوام کو ’مس گائیڈ‘ کرتے ہیں کہ آپ کی کابینہ آپ کو ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے جبکہ آپ کی کابینہ آپ کے حکم سے سب کچھ کرتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو پتہ بھی نہیں چلا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کابینہ اور وزرا آپ کو ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں تو اپوزیشن کی سن لین جو سولہ ماہ سے آپ کو ہر بات سچ اور صحیح بتا رہی ہے، وہ سٴْن لیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آٹا اور چینی کے بحران پہ بھی آپ کو ‘‘مس گائیڈ’’ کر دیا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2 فیصد پر آگئی، آپ کو پتہ ہی نہیں ،عمران صاحب مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے 14 فیصد ہو گئی آپ کو علم ہی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پالیسی ریٹ 13.25 فیصد ہوگیا لیکن آپ کو پتا نہیں چلا لا ،35 فیصد روپے کی قدر کمی کر دی لیکن آپ کو پتہ نہیں چلا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر 115 سے 156 ہوگیا لیکن آپ کو پتہ نہیں چلا ،دنیا ٹریڑری بل 5اور 6فیصد پر دے رہی ہے، آپ 13.25 فیصد پردے رہے ہیں ۔

انہوکںنے کہاکہ عمران صاحب آپ جو باتیں کر رہے ہیں، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں،عمران صاحب پولیو اور ڈینگی سے لوگ اوربچے مرتے رہے، آپ کو بتایا ہی نہیں گیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آٹے، چینی کے ذمہ داروں کا پتہ چلنے کے باوجود آپ نام نہیں لینا چاہتے کیونکہ آپ کے گھر کا خرچ بند ہو جائے گا ،عمران صاحب پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے، چینی کے بحران کے ذمہ دارخسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں جنہیں آپ نے مسئلہ حل کرنے کا ذمہ داری بنایا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پورے ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا لیکن آپ کو سمجھ نہیں آئی ،پشاور میٹرو کے کھڈے 120 ارب کے ہو گئے لیکن آپ کو کسی نے نہیں بتایا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ میں ریلوے کی100 سے زیادہ حادثے ہوئے لیکن آپ کو خبر نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کوئی ایسا ٹیکہ لگوائیں جس سے آپ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں تاجر کہہ رہے ہیں کہ ملک صحیحہی سمت میں نہیں جا رہا، لیکن آپ کو کچھ نہیں پتہ ،عمران صاحب مہنگائی کرنے والے مافیا آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں ، اس مافیا کے خلاف آپ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ آپ کے گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے انڈے، کٹے ، مرغیوں ، لنگر اور اب ٹیکوں نے ملک کا تماشہ بنا دیا ،عمران صاحب آپ کے تماشوں کا اب ملک متحمل نہیں ہو سکتا ،عمران صاحب یہ بائیس کروڑ عوام کا ملک ہے مذاق نہیں ہے۔