ْالنور ماڈل ہائی سکول بانڈی سماں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

بدھ 5 فروری 2020 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) النور ماڈل ہائی سکول بانڈی سماں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی،کشمیر کی مکمل آزادی کیلئے نعرہ بازی،اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ آمنہ سلیم،جاوید ہاشمی،حسین حقانی ودیگر نے کہا کہ آزادی کشمیر کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرو رہے،ہندوستان زیادہ دیر تک کشمیریوں پر ظلم نہیں کر سکتا،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری بچوں،خواتین،بزرگوں پر ظلم و ستم کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیری بھائیوں کو آزادی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کریں نہ کہ ہوائی بیان جریں۔