علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گارڈن کالج میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

جمعرات 13 فروری 2020 13:07

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گارڈن کالج میں یوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے راولپنڈی ریجن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی میں گذشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بی ایڈ پروگرام کے طلبہ و طالبات کے مابین تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے منعقد ہوئے۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق معروف صحافی/ اینکر پرسن علی رضا علوی اور سینئر صحافی سجاد اظہر تقریب کے مہمانان اعزاز تھے جبکہ کنٹرولر امتحانات ،ْ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان مہمان خصوصی تھے۔ کائنات پبلک سکول راولپنڈی کی طالبات نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ تقریب میں بی ایڈ کے طلبہ نے تقاریر اور ملی نغموں سے جبکہ کائنات پبلک سکول کی طالبات نے ٹیبلو کے ذریعے پاکستانی اورکشمیری ایک ہیںکا پیغام دیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ایک قومی جامعہ کی حیثیت سے ملک کی آواز"کشمیر بنے گا پاکستان" کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر کے دن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں یکجہتی کشمیر واک کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں طلبہ و طالبات ،ْ فیکلٹی ممبرز ،ْ ملازمین اور آفیسرز نے بھرپور شرکت کی تھی ۔

ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر بھارتی جارحیت کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے۔تقریب کے اختتام پر سید ضیاء الحسنین نے مقابلے اور ٹیبلو میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو اسناد اور تحائف جبکہ مہمانوں کو یونیورسٹی شیلڈز اور پھول پیش کئے۔