گڑھی دوپٹہ ونواحی علاقہ جات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ‘عوام کا شدید احتجاج

جمعہ 14 فروری 2020 13:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) گڑھی دوپٹہ ونواحی علاقہ جات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،آج ایکسیئن آفس گڑھی دوپٹہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے۔اگر معاملات یکسو نہ ہوئے تو رتی ڈھیری پل سے شاہراہ سرینگر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔بدوں شیڈول سمیت گزشتہ ایک ہفتہ سے نوشہرہ،کنیناں،موئیاں سیداں،پھنڈگراں، دچھور میراں،نلہ، ستر کڑیاں، ککڑواڑہ،کومی کوٹ،گہل ودیگر علاقہ جات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،24گھنٹے میں صارفین کو صرف تین گھنٹے بجلی مہیا کی جا رہی ہے۔

جبکہ بوگس بلات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ ونواحی علاقہ جات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔

(جاری ہے)

بدوں شیڈول سمیت گزشتہ ایک ہفتہ سے نوشہرہ،موئیاں سیداں،پھنڈگراں، دچھور میراں،نلہ، ستر کڑیاں، ککڑواڑہ،کومی کوٹ، ودیگر علاقہ جات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز راجہ شوکت علی خان،راجہ عارف خان، اظہر خان ودیگر عوام علاقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بچوں کے پیپر سر ہیں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایکسیئن گڑھی دوپٹہ کے دفتر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے۔اگر معاملات یکسو نہ ہوئے تو رتی ڈھیری کے مقام شاہراہ سرینگر بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات پر عائد ہو گی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیر برقیات راجہ نثار خان چیف سیکرٹری ،سیکرٹری برقیات فی الفور نوٹس لیتے ہوئے عوام علاقہ کو مشکلات سے نکالیں۔