جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان شروع ہونے سے قبل ہی ختم

انتہائی سخت شیڈول اور کھلاڑیوں پر زیادہ ورک لوڈ کے باعث پروٹیز ٹیم کا دورہ پاکستان سے انکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 فروری 2020 14:34

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان شروع ہونے سے قبل ہی ختم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2020ء ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوگیا۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت 18 مارچ کو ختم ہو رہا ہے جب کہ پی ایس ایل سیزن کا پانچواں سیزن 22 مارچ کو ختم ہورہا ہے، اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز 25، 27 اور 29 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلنے کی تجویز دی تھی ۔

ذرائع کے مطابق پروٹیز ٹیم نے انتہائی سخت شیڈول اور کھلاڑیوں پر زیادہ ورک لوڈ کے باعث پروٹیز ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے دوران پاکستان بھیجے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر سکیورٹی وفد پاکستان میں سیکیورٹی کو مطمئن قرار دیتا ہے تو جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 2021ء میں پاکستان کا مکمل دورہ کرسکتی ہے، جس میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سمیت ٹیسٹ سیریز بھی شامل ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس حوالے سے کرکٹ شائقین بھی خوش نظر آتے ہیں۔ 2009ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ختم ہوگئی تھی، تاہم اس حادثے کے بعد سے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششیں تیز کردی تھیں۔

اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ ٹیم، سری لنکن کرکٹ ٹیم ، ورلڈ الیون اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جبکہ پاکستان سپر لیگ کے کچھ میچز بھی پاکستان میں منعقد کروائے گئے، تاہم اب جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی ہے۔