
عمران نیازی مشرف کی طرح شریف فیملی کے گھر اور دفاتر پر قبضے کر رہے ہیں، شہباز شریف
اسحاق ڈار نے حلال کی کمائی سے گھر بنایا جسے چھیننے کی کوشش کی گئی، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائیں، بلین ٹری منصوبہ کہاں گیا، کسی کو کچھ پتا نہیں، بی آر ٹی منصوبہ کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت آج سکہ رائج الوقت ہے، فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ کس بات کے لیے ہے؟ وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، میڈیا سے گفتگو
اتوار 16 فروری 2020 14:40

(جاری ہے)
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف بولے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دن رات یوٹرن لیے اور لوگوں کو سبز باغ دکھائے، انہوں نے کہا تھا کہ میں کرپشن ختم کر دوں گا، انہوں نے کہا تھا جب ڈالر اوپر جاتا ہے اور مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے، فیصلہ کر لیں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں۔
انہوںنے کہاکہ بلین ٹری منصوبہ کہاں گیا، کسی کو کچھ پتا نہیں، بی آر ٹی منصوبہ کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت آج سکہ رائج الوقت ہے۔مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت ملنے سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مریم نواز کو ہائیکورٹ سے اجازت ملے۔نیب کی جانب سے شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے کے حوالے سے صدر مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں چھاپا غنڈا گردی ہے، پورے ملک میں عمران خان، نیب اور شہزاد اکبر کو شریف فیملی کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔شہباز شریف نے کہاکہ مشرف کے دور میں ماڈل ٹاؤن کا گھر لے لیا گیا، دفتر اور فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا، آج عمران نیازی وہی اقدامات دوبارہ دہرا رہے ہیں۔شہباز شریف نے ایک بار پھر کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ایک دھیلا قرضہ بھی معاف نہیں کرایا، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے شریف فیملی اور ن لیگ عوام کے ساتھ مل کر وہ سفر دوبارہ جاری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری کے قرضہ جات کی مد میں پونے 6 ارب روپے بینکوں کو ادا کیے، اتفاق فاؤنڈری ہم نے نہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ بند ہوئی۔وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق بیان پر شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر بغاوت کے مقدمے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ کس بات کے لیے ہی ان کا قصور کیا ہی فضل الرحمان نے اسلام آباد کو بند نہیں کیا اور سول نافرمانی کی بات نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ بیمار والدہ لمبا سفر طے کر کے بخیریت پہنچی ان کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔ مریم کا کیس ہائیکورٹ میں ہے، اگر انہیں اجازت ملی تو اللہ سے دعا گو ہیں وہ بھی موجود ہوں۔
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.