چشتیاں، حلقہ 241 میں 15اپریل کو ضمنی الیکشن کروانے کا نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 19 فروری 2020 15:44

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) الیکشن کمشن آف پاکستان نے صوبائی حلقہ 241چشتیاں ضلع بہاولنگر کی خالی ہونے والی سیٹ پر 15اپریل کو ضمنی الیکشن کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواران ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی 2سے 4مارچ 2020کو داخل کراسکیں گے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی فہرست 5مارچ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 مارچ، کاغذات منظور یا مسترد کئے جانیکے فیصلہ کے خلاف اپیل 12مارچ، اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیل پر فیصلہ 16مارچ، امیدواروں کی حتمی فہرست 17مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔

کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 18مارچ کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 19مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ ضمنی الیکشن 15اپریل کو ہوگا۔ یاد رہے کہ پی پی 241 پر مسلم لیگ ن کے چوہدری کاشف محمود ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور انکے خلاف تحریک انصاف کے ملک عبدالغفار نے جعلی ڈگری کی رٹ دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاشف محمود کی ڈگری جعلی قرار دیکر انہیں نااہل قرار دیدیا تھا۔