حکومت کو قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لے کر عزت بچانی چاہئیے
انور منصور نے الزام لگایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جواب تیار کرنے میں سپریم کورٹ کے کچھ ججوں نے انکی مدد کی،الزام کا ثبوت پیش نہ کر سکے،یہ ریفرنس اب مذاق بن چکا ہے۔ حامد میر
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 20 فروری 2020
15:28
اٹارنی جنرل انور منصور خان نے الزام لگایا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جواب تیار کرنے میں سپریم کورٹ کے کچھ ججوں نے انکی مدد کی ان سے الزام کا ثبوت مانگا گیا تو پیش نہ کر سکے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ایک مذاق بن چکا ہے بہتر یہی ہو گا کہ حکومت ریفرنس واپس لے کر عزت بچائے pic.twitter.com/OpM8rXm3m1
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) February 20, 2020
(جاری ہے)
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا۔ انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پاکستان بار کونسل نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے دوران اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور کے مبینہ متنازع بیان پر پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اٹارنی جنرل کی طرف سے ججز پر لگائے گئے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے الزام سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ججز کی جاسوسی کا عمل اب بھی جاری ہے، اٹارنی جنرل نے جان بوجھ کرکھلی عدالت میں یہ بات کہی، اور اگر اس بیان میں صداقت ہوتی تو اٹارنی جنرل 133 دن تک خاموش نہ بیٹھتے، اٹارنی جنرل کا بیان سپریم کورٹ کو دبائو میں لانے، دھمکانے اوربلیک میل کرنے کی کوشش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ فلوٹیلا: انسانی امدادی سامان کی ترسیل جرم نہیں، انسانی حقوق دفتر
-
پاکستان: لاہور کو اطفال دوست شہر بنانے کا منصوبہ
-
کروز شپ: ہنٹا وائرس سے ایک اور مسافر بیمار
-
پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا
-
ملک پر 79برس سے اشرافیہ کا راج ہے، مقتدرہ کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی پارٹیاں ملک چلانے میں ناکام ہوگئیں
-
پاکستان میں دوران پرواز انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی اجازت کا فیصلہ
-
دنیا میں بڑھتے سائبر حملوں سے آن لائن ٹیکنالوجی کی کمزوریاں آشکار
-
ہنٹا وائرس کا انسانوں سے پھیلاؤ خارج از امکان نہیں، ڈبلیو ایچ او
-
جانیے بیماریوں کے خلاف برسر پیکار پرعزم پاکستانی خواتین ویکسینیٹر بارے
-
مالی خانہ جنگی میں بگڑتی انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش
-
ڈیجیٹل نظام میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ضروری، یو این
-
لبنان میں جنگ بندی کے باوجود خوف کے طویل سائے برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.