مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے ’’ بھارت کشمیر چھوڑ دے‘‘ مہم شروع کر دی

جمعہ 21 فروری 2020 18:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے ’’ بھارت کشمیر چھوڑ دے‘‘ مہم شروع کر دی ہے ۔ تنظیم نے مختلف مقامات پر کشمیر چھوڑ دو اور آزادی کے حق میں نعروں پرمشتمل بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم نے سے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پر مبنی جدوجہد کیلئے متحدہ ہو جائیں اور جاری محاصرے کو ناکام بنا کر اپنی عزت و وقار کو محفوظ بنائیں۔

فورم کے کنوینر منظور بٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گزشتہ برس پانچ اگست سے مقبوضہ وادی کشمیر میںجاری بھارتی فوجی محاصرے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبالے گا تو یہ اسکی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسزکے مظالم کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔