ِِ’’پاکستان کیلئے درخت‘‘ لگانے کی تقریب (کل) چک 85شمالی میںہو گی

ہفتہ 22 فروری 2020 19:44

سرگودہا۔22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پلانٹ فار پاکستا ن ڈے (پاکستان کیلئے درخت)لگانے کی تقریب (کل) اتوارکو دن گیارہ بجے چک نمبر ی85شمالی تاچک نمبری90شمالی روڈ کے ساتھ ساتھ برجی نمبر 215پر منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ سرگودہا کی جانب سے شہریوںکیلئے آٹھ منتخب مقامات پر مفت پودے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ شہری جھال چکیاں،لنگروالا جھنگ روڈ ساہیوال ،پل نمبر 18سرگودہا بھلوال روڈ ،لڈے والا این بی کنال ، 58بیرئیر سرگودہا فیصل آباد روڈ ،پل مانگنی لاہور سرگودہا روڈ کوٹمومن ،مورے والا بنگلا بھلوال اور فارسٹ کمپلیکس فیصل آباد روڈ سے مفت پودے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :